48

ن لیگ کے غائب کارکن ; حامد میر کی ٹیم غائب کارکنوں کے گھر پہنچ گئی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف صحافی حامد میر کی ٹیم نے ن لیگ کے غائب کارکنون سے متعلق اہم انکشافات کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کے تین کارکن غائب ہو گئے۔ اسی پر مزید تفصیل جاننے کے لیے ہم نے اپنے خصوصی نمائندے احمد فراز کو ٹاسک دیا تھا، جنہوں نے غائب افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
احمد فراز نے بتایا کہ ان تینوں کارکنوں کی گمشدگی بہت ہی پُر اسرار گمشدگی ہے۔ ن لیگی رہنماﺅں کی جانب سے کہا گیا کہ غائب ہونے والے کارکنوں میں امجد نذیر بٹ، قسمت خان اور خواجہ ندیم سعید وائیں شامل ہیں۔ احمد فراز کا کہنا تھا کہ امجد نذیر بٹ اور قسمت خان کے اہل خانہ نے کیمرے کے سامنے آنے سے منع کر دیا اور ہم سے بے حد محتاط گفتگو کی۔ قمست خان کے بھائی نصیر خان نے بتایا کہ این اے 120 میں بھرے بازار میں کالی وردیوں میں جوان آئے اور مجھے اور میرے بھائی کو گن پوائنٹ پر لے کر گھر میں گھس گئے اور پھر میرے بھائی کو اُٹھا کر لے گئے۔
لیکن پُر اسرار بات یہ ہے کہ ان کارکنوں کی گمشدگی کہیں بھی، کسی بھی تھانے میں رپورٹ نہیں ہوئی۔نہ ہی موجودہ ایس پی نے کچھ بتایا ، نہ کوئی درخواست دی گئی، نہ کسی نے 15پر فون کیا، اور تو اور مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی بھی اس سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے ایک کارکن خواجہ ندیم سعید وائیں واپس تو آ گئے ہیں لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خراب ہے اور وہ بات نہیں کر سکتے۔ لیکن انہوں نے بھی واپس آ کر پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں