59

نواز شریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(خبرنامہ ٹی وی)سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سےنواز شریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے،28 جولائی کے فیصلے میں بنیادی حقوق کی آڑ میں وفاقی نظام درہم برہم اور آئین کی 40 شقیں معطل کی گئیں، پاناما فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بنچ تشکیل دیا جائے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بنیادی حق عوام کے بنیادی حق سے بالاتر نہیں اور سپریم کورٹ کے جج آئینی طریقہ کار کا ادراک نہیں رکھتے،پاناما کیس میں کسی وکیل نے ججز کو وفاقی نظام بارے متنبہ نہیں کیا اور عدالتی فیصلہ سے کابینہ بھی تحلیل ہو گئی جبکہ صدر مملکت ان حالات میں تنہا رہ گئے، درخواست میں نواز شریف کو عارضی طور پر بحال کرنے اور شریف فیملی کیخلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں