59

عدالت کابلاول،آصفہ ،بختاور کےنام تبدیل کرنےکی درخواست پرفیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی،نجی ٹی وی کے مطابق اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل اور نگزیب نے آصف علی زرداری کے بچوں کے نام تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ تینوں بہن بھائیوں کاتعلق زرداری قبیلے سے ہے مگر بھٹو خاندان کا نام استعمال کر رہے ہیں ،بھٹو خاندان کا نام صرف سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بچوں کا خاندان اور برادری کا نام تبدیل کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہے ،درخواست میں وزارت داخلہ ،چیئر مین نادرا،آصفہ ،بختاور اور بلاول بھٹو کو فریق بنا یا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں